• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصری شہری اسرائیل زندانوں سے 13 سال بعد رہا

جمعہ 27-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1500
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ایک مصری قیدی کو 13 سال پابند سلاسل رکھنے کے بعد کل جمعرات کو رہا کر دیا۔ 39 سالہ محمد حسن عثمان السید مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے 29 مئی 2003ء کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر اسرائیلی فوجیوں پر دستی بم پھینکے اور متعدد فوجیوں کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اسی الزام کی پاداش میں ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور اسرائیلی عدالت نے انہیں تیرہ سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

گرفتاری کے بعد حسن السید کو قابض فوج نے مقبوضہ فلسطین میں قائم عسقلان جیل منتقل کردیا تھا جہاں انہوں نے تیرہ سال قید کاٹی۔

قابض فوج کی جانب سے مصری شہری پر اقدام قتل، تخریب کاری اور دہشت گردی سمیت متعدد نوعیت کے دیگر الزامات بھی عائد کیے تھے۔ عثمان حسن السید اسرائیلی جیل میں مصر کے سب سے پرانے شہری تھے۔

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائی کے بعد مصری شہری کو مصری حکام کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.