فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یتزحاق ہرٹزوگ نے تنازع فلسطین کے حل کے لیے 10 نکاتی فارمولہ پیش کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کا دو ریاستی حل نکالا جائے مگر غرب اردن اور بیت المقدس میں قائم کی گئی بڑی صہیونی کالونیوں کو اسرائیلی ریاست کا حصہ بنایا جائے۔
عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا امن فارمولہ اسرائیل کے بہ طور یہودی ریاست کی حمایت Â کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں قائم تمام بڑی صہیونی کالونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
دیگر نکات میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست اسلحہ سے پاک ہو۔ غرب اردن پر اسرائیل کا فوجی کنٹرول برقرار رہے اور غزہ کی پٹی کے حوالے سے سیکیورٹی پلان بھی اسرائیل ہی ترتیب دے۔