• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 31 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یونیسکو: قبلہ اوّل پر ملکیت کا صہیونی دعویٰ پھر مسترد، حماس کا خیر مقدم

بدھ 19-10-2016
in حماس
0
0Pala4750
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کو مسلمانوں کے مقدس مقامات قرار دیے جانے کی قرارداد کو حتمی طور پرمنظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد قبلہ اوّل پر ملکیت کا صہیونی دعویٰ مستقل طور دفن کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یونیسکوکے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخی فتح قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کو میکسیکو کی جانب سے دی گئی درخواست پر دوبارہ رائے شماری کی کوشش کی گئی تھی مگر اس موقع پر سابقہ قرارداد میں صرف ایک ووٹ کم ہوا۔

میکسیکو کی طرف سے اعتراض کیا گیا تھا کہ گذشتہ جمعرات کو مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کے بارے میں کی گئی رائے شماری میں یہودیوں سے انصاف نہیں کیا گیا۔ اس لیے قرارداد پر دوبارہ رائے شماری کرائی جائے۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت یونیسکو کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ یہ فیصلہ فلسطینی قوم اور پوری عرب اور مسلم امہ کی تاریخی فتح ہے۔

یونیسکو کے فیصلے میں صہیونی ریاست کے من گھڑت اور جھوٹ پرمبنی قبلہ اوّل پرملکیت کے دعوے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیسکو کی طرف سے قبلہ اوّل کے بارے میں حتمی فیصلہ صادر کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور دیوار براق سمیت القدس کے تمام مقدس مقامات پرصرف فلسطینیوں اور عالم اسلام کا حق ہے۔ عزت الرشق نے بھی قبلہ اوّل کے حوالے سے یونیسکو کی قرارداد کو عالم اسلام کی تاریخی فتح قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.