• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نضال جعفری کا قتل جرم، گمراہ عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے: حماس

جمعہ 18-08-2017
in حماس
0
0Pala8303
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصر کی سرحد پر واقع رفح قصبے میں ایک خود کش حملے میں القسام کمانڈر کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں گمراہ عناصر اور جرائم پیشہ لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ قانون کو تماشا بنانے والے سماج دشمن عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں رفح میں القسام کمانڈر کی خود کش حملے میں شہادت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزارت داخلہ غزہ کی پٹی مین آئین اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے، شہریوں کے تحفظ اور تمام تر چیلنجز کے باوجود عوام کو گمراہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے میں تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل رفح کے علاقے میں ایک خود کش حملے میں حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک سینیر کمانڈر نضال الجعفری کو شہید کردیا گیا تھا۔ حماس کے ترجمان نے اس واقعے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماورائے قانون سرگرم سماج دشمن عناصر کےخلاف کارروائی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ وزارت داخلہ علاقے میں امن وامان کے قیام اور دشمن عناصر کے خلاف درست کارروائی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نضال الجعفری قوم کے محافظ تھے۔ انہیں شہید کرنے والے پوری قوم کے دشمن ہیں۔ حماس نے دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.