• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

من گھڑت رپورٹس اسرائیل سے تعلقات کے قیام کوشش:حماس

جمعرات 30-11-2017
in حماس
0
0Pala6581
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) افریقی ملک الجزائر نے سعودی عرب کے اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ الجزائر کے بنکوں سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور حزب اللہ کو فنڈز منتقل کیے جاتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الجزائری وزیر برائے مذہبی امور محمد عیسیٰ نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’عکاظ‘ کی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا گیا ہے کہ الجزائر کے بنکوں سے حماس اور حزب اللہ کو رقوم منتقل کی جاتی ہیں۔

الجزائر کی سرکاری نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ محمد عیسیٰ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے اخبار کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے عربی اخبار ’عکاظ‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ باوثوق ذرائع سے پتا چلا ہے کہ حزب اللہ نے الجزائر کے بنکوں میں اپنے لیڈروں کے بنک کھاتے کھولے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان بنک کھاتوں مین الجزائر کے مقامی بنکوں سے بھاری مقدار میں رقوم منتقل کی جاتی رہی ہیں۔

الجزائری وزیر نے سعودی اخبار کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے الجزائری بنکوں سے حماس اور حزب اللہ کو رقوم کی منتقلی کے دعوے کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

ادھر حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے بھی سعودی اخبار کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی متنازع رپورٹس حقائق کو خلط ملط کرنے اور فلسطینی تحریک مزاحمت کے خلاف اکسانے کی کوشش ہے۔ اخباری رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایسے بیانات اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے ماحول ساز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.