غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی پولٹ بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں قومی مفاہمت کے لئے کوئی رابطے نہیں ہوئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹویٹر پر موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ حماس اس بات کو ترجیح دے گی کہ جامع مفاہمتی میٹنگز میں فلسطینی نظام حکومت کو ٹھیک کیا جائے تاکہ مفاہمت کا عمل مکمل اور تقسیم کا خاتمہ ہوسکے۔پچھلے ہفتے کے دوران فتح کی سنٹرل کمیٹی کے رکن عزام الاحمد کا کہنا تھا کہ پچھلے مفاہمتی مذاکرات کو مکمل کرنے کے لئے رابطے جاری ہیں۔
