• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کے چھاپے میں حماس رہ نما گرفتار

جمعرات 07-08-2014
in حماس
0
plf arrest
0
SHARES
8
VIEWS

اسرائیلی فوج کے خصوصی کمانڈو فورس کے اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے طولکرم شہر میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے ایک مقامی رہ نما کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ "جعلی عرب باشندوں” پرمشتمل اسرائیلی فوج کی خصوصی یونٹ کے اہلکاروں نے طولکرم میں  حماس رہ نما اسلام بولی ریاض بدیر کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ جامع مسجد طولکرم سے نماز عصر کی ادائی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکار فلسطینی نمبرپلیٹ کی ایک پرائیویٹ کار پرسوار تھے۔ انہوں نے کار اچانک ریاض بدیر کے مکان کے سامنے اس وقت آن کھڑی کی جب وہ گھرمیں داخل ہونے والے تھے۔ کار میں سوارصہیونی فوجیوں نے تیزی سے نیچے اترکراٹھائیس سالہ ریاض بدیر کو پکڑ کر گاڑی میں جبرا داخل کر دیا اور تیزی سے نامعلوم سمت مین فرار ہو گئے۔

خیال رہے کہ ریاض بدیر پیشے کے اعتبار سے انجینیئر ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوتے رہے ہیں۔ انہیں فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے حال ہی میں 20 جون کو رہا کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.