• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسلح مزاحمت اور ملازمین سے دست بردار نہیں ہوں گے: حماس

پیر 27-11-2017
in حماس
0
0Pala9272
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیم حماس نے پیر کے روز فلسطینی حکومت کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اکتوبر میں قاہرہ میں طے پانے والے مصالحتی معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درامد میں پس و پیش کر رہی ہے۔ حماس نے کئی نکات پر زور دیتے ہوئے انہیں سرخ لکیر قرار دیا جس سے دست برداری یا اس پر بحث کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان نکات میں "مزاحمتی تحریک” کے ہتھیار اور غزہ پٹی میں ملازمین کا معاملہ شامل ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی حکومت کو چاہیے کہ قانون ساز کونسل اور قانون ساز اتھارٹی کے ذریعے احتساب اور نگرانی کا عمل انجام دے۔

حماس تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے بہت سی رعائتیں پیش کی ہیں تاہم وہ ان کو رعائت نہیں بلکہ فلسطینی عوام اور ان کے مفاد کی خاطر لچک شمار کرتی ہے۔ خلیل الحیہ کے مطابق گزشتہ دو روز سے میڈیا رپورٹیں ظاہر کر رہی ہیں کہ بعض فریق مصالحت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مصر کی کوششوں کو گراں قدر قرار دیتے ہوئے اس کے قائدانہ کردار کا خیر مقدم کیا۔

خلیل الحیہ نے پریس کانفرنس کے اختتام پر فتح تحریک سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی دباؤ اور مالی پیش کشوں کو خاطر میں لائے بغیر قاہرہ میں دستخط کیے جانے والے معاہدے اور مصالحت پر سختی سے کاربند رہے۔ فتح تحریک مصالحتی معاہدے کے تحفظ اور سیاسی طور اس کے اقدامات کی سپورٹ کے لیے کام کرے۔ کسی جانب کو بھی اجازت نہ دی جائے کہ وہ رکاوٹیں کھڑی کر کے مصالحتی عمل کو معطل کر دے۔ مصالحتی معاہدے کے واسطے مقامی ، علاقائی اور عالمی سطح پر سیاسی سپورٹ فراہم کی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ ان کی جماعت غزہ کی پٹی کے تمام سرکاری ملازمین کے حقوق، امن وامان اور مسلح مزاحمت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.