• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسلح مزاحمت اور قومی مفاہمت ایک ساتھ آگے بڑھائیں گے: ڈاکٹر احمد بحر

ہفتہ 11-11-2017
in حماس
0
0Pala9207
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کے خلاف فلسطینیوں کو بندوق اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ صیہونی دشمن کے خلاف مسلح جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔ مزاحمت سے دست بردار ہونے کا کوئی مطالبہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ قومی مصالحت اور مسلح مزاحمت دونوں فلسطینی قوم کی بنیادی ضروریات ہیں۔ حماس دونوں کو ایک ساتھ جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ حالات نے ثابت کیا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس صیہونی دشمن کے خلاف مسلح جدو جہد کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا ہے۔ فلسطین کی آزادی اور صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کا خاتمہ صرف مسلح جدو جہد سے ممکن ہے۔ عالمی ادارے اور بین الاقوامی قوانین مظلوم اقوام کو اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مسلح جدو جہد کی مکمل اجازت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کی گئی ناکہ بندی، بجلی اور دیگر سہولیات کی بندش نے فلسطینی قوم کو مسلح جدو جہد پر مجبور کیا۔

ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ قوم کے دیرینہ اصولوں کی بنیاد قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھائیں گے۔ قومی مصالحت فلسطینی قوم کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے فلسطینی قوم کے ساتھ ساتھ عالم اسلام پر بھی اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر بحر کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی عالمی اداروں میں مادی، معنوی، سیاسی،سفارتی، اخلاقی اور مالی مدد عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.