• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مرکزاطلاعات فلسطین کےفیس بک صفحات کی بندش آزادی اظہاررائے پرحملہ قرار

جمعہ 14-10-2016
in حماس
0
0Pala4692
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کی جانب سے مرکزاطلاعات فلسطین کے آٹھ ایڈمن صفحات کی بندش کو آزادی اظہار رائے کے بین الاقوامی مسلمہ قوانین کی صریح خلاف ورزی اور آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں فیس بک کی جانب سے مرکزاطلاعات فلسطین کے صفحات کی بندش کو صہیونیت نوازی، ظلم اور جبر کی طرف داری کے ساتھ عالمی قوانین بالخصوص اظہار رائے کی آزادی کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

عزت الرشق کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کی طرف سے مرکزاطلاعات فلسطین کے ایڈمن صفحات کی بندش کو عالمی اصولوں اور پیشہ وارانہ معیارات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف فیس بک تعبیر اور رائے کی آزادی کے اصولوں کی پاسداری کی دعوے دار ہے اور دوسری جانب فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے والے حلقوں کا گلا گھونٹنے میں صہیونی ریاست کا ساتھ دینے میں بھی فیس بک پیش پیش ہے۔ فیس بک کے اقدام سے ثابت ہو گیا ہے کہ اس ویب سائیٹ کی انتظامی صہیونی لابی کے دباؤ میں آکر اپنے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کو بھی فراموش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فیس بک نے مرکزاطلاعات فلسطین کے تمام آٹھ ایڈمن صفحات کو بغیر کسی وجہ کے بلاک کر دیا تھا جس پر سماجی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.