• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قومی مفاہمت، حماس کے وفد کو تحریک فتح کے قاہرہ آنے کا انتظار

اتوار 17-09-2017
in حماس
0
0Pala8605
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ مصر کے دورے پرآنے والے جماعت کے وفد کو قومی مفاہمت کے امور کوآگے بڑھانے کے لیے تحریک فتح کے وفد کی آمد کا انتظار ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر متعدد ٹویٹس میں کہا ہے کہ قاہرہ میں موجود حماس کا وفد اس لیے نہیں لوٹا کیونکہ انہیں تحریک فتح کے وفد کی آمد کا انتظار ہے تاکہ مصر کی فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانے کا ایک اور موقع دیا جاسکے۔

حسام بدران نے کہا کہ توقع ہے کہ صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح مصر کی جانب سے مفاہمت اور مصالحت کی کوششوں کو عملی شکل دینے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے اپنا موقف واضح کردیا ہے۔ جماعت تحریک فتح کے ساتھ مفاہمت کے لیے غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہے۔ توقع ہے کہ بات چیت کے لیے فتح کی طرف سے بھی کوئی پیشگی شرائط عائد نہیں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد گذشتہ دنوں قاہرہ پہنچا تھا۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصری قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔ قاہرہ کے دورے کے دوران حماس نے تحریک فتح کے ساتھ مصالحت کے لیے بات چیت پرآمادگی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حماس مصر کی ثالثی کے تحت فتح کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیار ہے۔ تاہم فتح کی طرف سے حماس کی پیش کش کا گرم جوشی کے ساتھ جواب نہیں دیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.