• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قومی مصالحت بارے اسماعیل ھنیہ کی مراکشی وزیراعظم سے بات چیت

بدھ 18-10-2017
in حماس
0
0Pala8926
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا فلسطینیوں میں مصالحت کے بعد مسلمان ممالک کے سربراہان سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسماعیل ھنیہ نے افریقی عرب ملک مراکش کے وزیراعظم سعدالدین عثمانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ھنیہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں مراکشی وزیراعظم کو حماس اور فتح تحریک کے درمیان طے پائے مفاہمتی معاہدے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب سعد الدین عثمانی نے حماس اور فتح کے درمیان مصالحتی معاہدے پر فلسطینی قوم کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے فلسطینی سیاسی دھڑوں میں طے پائے مصالحتی معاہدے کا خیر مقدم کیا اور فلسطینی مفاہمت اور قومی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

اس موقع پر حماس رہنما نےانہیں فتح کے ساتھ طے پائے مفاہمتی معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں یکجہتی کے تاریخی فیصلے کے پیچھے عرب ممالک کا مثبت کردار ہے۔ تمام عرب ممالک اور عرب رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کے لیے ہرممکن مدد اور معاونت کی ہے۔

قبل ازیں اسماعیل ھنیہ نے تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی، عرب لیگ کےسیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط، سوڈان کے صدر عمر البشیر، امیر کویت الشیخ صباح، امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطری زیرخارجہ ، روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف اور دیگر عالمی رہ نماؤں سے ٹیلفیون کرکے ان سے فلسطینی قومی مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا۔

ان تمام عالمی رہنماؤں سے بات چیت کے دوران اسماعیل ھنیہ نے انہیں بتایا کہ اگرچہ فلسطین میں قومی حکومت کی تشکیل اور مصالحت کو عمل شکل دینے کی راہ میں کئی مشکلات اور چیلنجز بھی حائل ہیں مگرحماس تمام تر مشکلات کے علی الرغم قومی مصالحت کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.