• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قومی سیاسی فیصلوں میں سب کو شامل کیا جائے:مشعل

منگل 19-12-2017
in حماس
0
0Pala6803
0
SHARES
1
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے ملک میں سیاسی اور آزادی کے لیے ہونے والے فیصلوں میں قومی شراکت پر زور دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے 30 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے  ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں خالد مشعل نے کہا کہ موجودہ حالات قومی شراکت کے متقاضی ہیں۔ سیاسی فیصلوں اور آزادی کے لیے جاری جدو جہد کے حوالے سے جتنے بھی اقدامات کیے جائیں ان میں تمام فلسطینی قیادت کو شامل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو سیاست اور مزاحمت کو ایک ساتھ لے کرچلے اور غرب اردن وبیت المقدس میں جاری عوامی جدوجہد کو مزید منظم کیا جائے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے بیت المقدس کو اس لیے صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا کیونکہ وہ ’صدی کی ڈیل‘ نامی اپنے ایک سازشی منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صدی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ امریکی صدر کے اقدام کے بعد فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کا ایک نیا موقع ملا ہے۔ امریکی صدر کا اعلان القدس فلسطینی قومی مصالحت کے لیے ایک نیا ماحول ساز گار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اعلان القدس کے بعد فلسطینی قیادت اور پوری قوم ایک نئی جنگ کا سامنا کررہی ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ عرب دنیا اس وقت نئے اور گھمبیر بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے۔ ان بحرانوں نے عرب دنیا کو زخم رسیدہ کردیا ہے۔بعض ممالک اپنے بحرانوں سے نکلنے کے لیے مسئلہ فلسطین کی قربانی دینا چاہتے ہیں۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں خالد مشعل نے کہا کہ انہوں نے صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں غزہ کی پٹی کے عوام پر مسلط کی گئی پابندیوں کے خاتمے اور فلسطینیوں میں مصالحتی عمل میں سست روی ختم کرنے پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو باہمی اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے۔ ماضی میں کبھی نہیں تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.