• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں کے پاس اختلافات دور کرنے کا تاریخی موقع:ابو مرزوق

جمعرات 21-09-2017
in حماس
0
0Pala8652
0
SHARES
1
VIEWS

ماسکو – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ماسکو  میں روسی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس کئی سال سے جاری اختلافات دور کرنے کا تاریخی موقع ہے۔ اس موقع کو ضائع ہونے سے ہرصورت میں بچانا ہے۔

ماسکو میں ایک تقریب سے خطاب میں حماس رہنما نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کا خیال تھا کہ وہ غزہ پر پابندیاں عائد کرکے حماس کو نقصان پہنچا رہے ہیں مگر درحقیقت وہ فلسطینی قوم بالخصوص اہالیان غزہ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

ابو مرزوق نے کہا کہ حماس اور مصر کی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں رفح گذرگاہ کے کھولے جانے پر بات چیت کی گئی۔ مصر نے اسے داخلی سیکیورٹی کے معاملے کا حصہ قرار دیا ہے تاہم رفح گذرگاہ کو جلد از جلد کھلوانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روس کے دورے پرآنے والے حماس کے وفد میں جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق، سیاسی شعبے کے ارکان صالح العاروری، حسام بدران اور سامی خاطر شامل ہیں۔

حماس کے ترجمان حسام بدران نے قبل ازیں بتایا تھا کہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد 18 ستمبرکو ماسکو کے سرکاری دورے پر جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز حماس کی قیادت اور روسی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کی انتقامی پالیسیوں، فلسطین کی موجودہ صورت حال اور غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی معاشی پابندیوں اور ان کے تباہ کن اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.