• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ پر حملہ، حماس کا اظہار مذمت

بدھ 14-03-2018
in حماس
0
0Pala10420
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر دھماکے سے کیے جانے والے حملے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کریا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام غزہ کے امن کو تباہ کرنے اور فلسطینی مصالحتی مشن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ ان کی جماعت وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلے میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ الحمد اللہ کے قافلے پر حملہ بزدلانہ کارروائی اور فلسطینی دشمن عناصر کی کارستانی ہے۔

ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اس دھماکے میں حماس کو مورد الزام ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ الحمد اللہ پر قاتلانہ حملہ شہید مازن فقہا اور میجر جنرل توفیق ابو نعیم پر ہونے والے حملوں کا حصہ ہے۔ حماس کا اس کارروائی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد اور قومی مفاہمت کے حوالے سے انتہائی شرمناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کے امن کوتباہ کرنے اور فلسطینیوں میں مفاہمت کی مساعی کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ آج غرب اردن سے غزہ کی پٹی کے دورے پر آئے جہاں شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر ان کے قافلے کے قریب زور دیا دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

البزم نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شواید جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.