• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی، آگ سے کھیلنے کی اسرائیلی سازش : خالد مشعل

پیر 21-11-2016
in حماس
0
0Pala5101
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور شمالی فلسطین کی مساجد میں اذان پر پابندی کی سازش کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی مساجد میں اذان پر پابندی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطر میں ترک خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ سے بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی دیگر مساجد میں اذان پر پابندی کے حوالے سے جو سازشیں تیار کررہا ہے وہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔ اگر فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی لگتی ہے تو فلسطینی قوم اس پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ صہیونی ریاست کے اس غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدام پر پوری مسلم امہ حرکت میں آجائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے اس خوف سے اذان پر پابندی کے قانون کو حتمی منظوری سے بچانے کی کوشش کی کیونکہ اس قانون کی زد میں خود یہودیوں کے مذہبی شعائر بھی آ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اذان پرپابندی کے متنازع قانون کےخلاف فلسطینی قوم نے صہیونی ریاست کو واضح اور دو ٹوک پیغام دے کر بتا دیا ہے کہ اگر اس قانون کا نفاذ کیا جاتا ہے تو فلسطینی قوم خاموش نہیں رہے گی۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ خطے میں اس وقت تک دیر پا امن کا قیام ممکن نہیں جب تک فلسطینی قوم کو اس کے سلب شدہ حقوق فراہم نہیں کیے جاتے۔

امریکا میں اسرائیل نواز ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں خالد مشعل نے کہا کہ یہ درست ہے کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیوں سے فلسطین سمیت خطے کے دیر مسائل پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مگر امریکا میں صدر کی تبدیلی سے کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ فلسطینی قوم اپنی تاریخ اپنی قربانیوں سے مرتب کررہی ہے۔ ہم اپنے عزم کے ذریعے دنیا سے اپنے حقوق تسلیم کرائیں گے۔ فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔ غاصب صہیونی ریاست اور اس کے حواری زیادہ دیر تک فلسطینیوں کی آزادی سلب نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ ہو یا کوئی اور ہرایک پر جلد یہ حقیقت منکشف ہوجائے گی کہ صہیونی ریاست کی ہٹ دھرمی مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ خطے میں اس وقت تک امن استحکام ممکن نہیں جب تک فلسطینیوں کو ان کے تمام جائز حقوق فراہم نہیں کیے جاتے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.