• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے: حماس

بدھ 26-07-2017
in حماس
0
0Pala8009
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی تحریک آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑے جانے کی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مسلح جدو جہد ناگزیر ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی تحریک آزادی کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ فلسطینی قوم کی جدو جہد عالمی قوانین کے دائرے کے اندر ہے۔ اس کی اخلاقی، سیاسی ،مادی اور معنوی مدد اور حمایت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی قوم عالمی قراردادوں کی روشنی میں اپنا حق خود ارادیت مانگتے ہیں۔ فلسطینی قوم کو اسلحہ اٹھانے اور مسلح جدو جہد پر مجبور کیا گیا ہے۔ اگر فلسطینیوں کے غصب کردہ حقوق انہیں فراہم کئے جائیں اور ان کے خلاف اسرائیل کی طرف سے ریاستی طاقت کا استعمال نہ کیا جائے تو فلسطینی قوم کو مسلح جدو جہد کی ضرورت نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں حق خود ارادیت اور بنیادی آزادی کو انسان کا اولین حق تسلیم کیا گیا ہے اور پوری دنیا میں آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والی اقوام کی حمایت کی جاتی ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اور غزہ میں جماعت کے قانونی شعبے کے سربراہ محمد الجماصی نے کہا کہ ان کی جماعت یورپی عدالت انصاف کے فیصلے کی منتظر ہے جس میں مزاحمت کو قانونی حق تسلیم کیا جائے گا۔ لکسمبرگ کی عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ آج بدھ کو آنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس قابض صہیونی ریاست کے خلاف مسلح جدو جہد کررہی ہے جس نے اقوام متحدہ ، جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں کی قراردادوں کو نظرانداز کررہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.