اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے شہر الخلیل میں
جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران سے یک جہتی کے لیے لگائے گئے دھرنے پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مغربی کنارے میں اسیران یک جہتی کی سرگرمیوں کو روکنے اوراسیران کے ’’بھوکے پیٹ معرکے‘‘ کی مدد و نصرت کے اقدامات والوں پر حملوں سے ثابت ہو گیا کہ وہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز اسرائیل کی مددگار ہیں۔حماس کے ترجمان نے فلسطینی قوم سے اپیل کی کہ وہ عباس ملیشیا کی سختیوں، دھمکیوں اور حملوں کے دباؤ میں آئے بغیر صہیونی عقوبت خانوں میں اپنے دلیر اسیران کی 23 روز سے جاری بھوک ہڑتال کا بھرپور ساتھ دیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین