غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کی آزادی کے لیے مُسلحÂ جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدی کی ڈیل‘ ایک گھناؤنی سازش ہے مگر فلسطینی قوم اس سازش، قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے اور فلسطینی قوم کے حقوق سلب کرنے کی کسی بھی سازش کو بری طرح ناکام بنایا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس نے فلسطینیوں کی تحریک حق واپسی کے لیے غزہ کی سرحد پر جاری احتجاج کو منظم کرنے، غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطین میں قائم کردہ آخری صیہونی کالونی کے خاتمے تک مسلح جہاد جاری رکھیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم وطن عزیز کی آزادی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حماس نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ صیہونی ریاست کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کردے اور امریکا اور اس کے حواریوں کی بلیک میلنگ کا شکار نہ ہو۔