غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی قیادت نے دیگر فسطینی مذہبی، سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں کی قیادت سے ملاقات اور مشاورت کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں منعقدہ کانفرنس میں حماس، اسلامی جہاد، مذہبی، سیاسی اور سیای تنظیموں، حق واپسی اور غزہ کہ ناکہ بندی توڑنے کے لیے سرگرم گروپوں کی قیادت نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے بتایا کہ غزہ میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس چار گھنٹے تک جاری رہی۔ یہ کانفرنس غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں بلائی گئی تھی۔
مغربی غزہ میں کوموڈور ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی دھڑوں میں مصر کی مساعی سے جاری مصالحتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ پہلا موقع ہےکہ حماس کی غزہ اور بیرون ملک قیادت ایک جگہ جمع ہوئی اور فلسطین کی دوسری قیادت کے ساتھ بھی مشاورت کی ہے۔
حماس کی قیادت کی طرف سے مصر میں ان کی مصری حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔