• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں انسانی بحران کے حل کے لیے قطر نے جامع پلان تیار کر لیا

پیر 22-05-2017
in حماس
0
0Pala7261
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر نے غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش انسانی بحران کے حل کے لیے ایک جامع اور ہمہ جہت پروگرام تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر کے تعاون سے غزہ کےعوام کو گذشتہ دس سال سے درپیش محاصرے کے عذاب سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ میں قطر کی طرف سے قائم کردہ بحالی وتعمیر نو کمیٹی کے ہیڈ کواٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے قطری حکومت اور امیر قطر کی طرف سے غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے دی جانے والی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام گذشتہ دس برسوں سے صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی معاشی پابندیوں اور ناکہ بندیوں کا صبر اور عزم کے ساتھ سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام قطری بھائیوں کے تہہ دل سے شکر گذار ہیں جنہوں نے محصورین غزہ کی مشکل حالات میں ہرممکن مدد کی ہے۔

اس موقع پر غزہ کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران بد سے بدتر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کے عوام کے مسائل بالخصوص بجلی کے بحران کےحل اور دیگر منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

اس موقع پر قطری سفیر نے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے 12 ملین ڈالر کے نئے منصوبوں کا اعلان کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں انسانی بحران کے حل کے لیے قطر نے جامع پلان تیار کر لیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.