• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غرب اردن میں حماس کو یوم تاسیس کی تقریبات سے روک دیا گیا

ہفتہ 13-12-2014
in حماس
0
plf stopto
0
SHARES
1
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے ستائیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے جماعت کو تقریبات منعقد کرنے سے روک دیا جس پرحماس کی قیادت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتےہوئے رکاوٹ کو سنگین جرم قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی قیادت اور ہزاروں کارکنان نے غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل میں حماس کے یوم تاسیس کے حوالے سے ایک عظیم الشان اجتماع کی تیاریاں کرر کھی تھیں لیکن عین وقت پر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے حماس کی قیادت کو تاسیسی تقریبات اور جلسے جلوسوں سےروک دیا۔

بیان میں تاسیسی جلوسوں پرپابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فیصلہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کےدرمیان گٹھ جوڑ کے تحت کیا گیا۔ حماس اسے نہ صرف جمہوری اقدار کی نفی بلکہ ایک سنگین جرم قرار دیتی ہے۔ حماس کی قیادت اور کارکنان کو جماعت کے تاسیسی پروگرامات منعقد کرنے سے روکنا صرف اسرائیل کی خدمت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الخلیل میں حماس کے یوم تاسیس کے جلوسوں اور ریلیوں پرپابندی کے بعد عوام میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی عوامی برہمی کی ذمہ دار ہے۔ یہ فیصلہ تنہا فلسطینی اتھارٹی کا نہیں بلکہ یہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ حماس اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے ہرقسم کا سیکیورٹی اور فوجی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

خیال رہے کہ حماس کی جانب سے الخلیل شہر میں ’’وصایا الرسول‘‘ اسکول کے گرائونڈ میں جماعت کےیوم تاسیس کا جلسہ کرنے کے انتظامات کیے تھے لیکن فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے حماس کارکنان اور قیادت کو زدو کوب کیا گیا۔ کئی مقامات پر فلسطینی پولیس اور حماس کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔ حماس کی ریلیوں کو منتشر کرنے کے لیے عباس ملیشیا کے خفیہ اہلکاروں نے ان پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ تاسیسی ریلیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجےمیں دسیوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.