• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صدرعباس قومی اتحاد کی علامت ہیں، انتشار پھیلانے کی باتیں نہ کریں: ابو مرزوق

جمعرات 11-09-2014
in حماس
0
plf signofunity
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے فلسطین کی مخلوط قومی حکومت اور اس میں شامل تمام وزراء پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی تعمیر نو پر مرکوز کریں اورغزہ کی تمام راہداریوں کو کھولنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ ملک میں انتشار پھیلانے کی باتیں نہ کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس جس اہم ترین منصب پر فائز ہیں وہ قوم کو متحد رکھنے کی علامت ہے۔ جبکہ صدر عباس ذاتی طورپر ایسے بیانات دے رہے ہیں جن سے قوم میں انتشار پھیل رہا ہے۔ وہ اپنے منصب کا خیال رکھیں، نیز فلسطینی مجلس قانون سازکے فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہ کریں۔

ابو مرزوق نے قومی مفاہمت کے حوالے سے طے پائے تمام امور پرعمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مفاہمت کے لیے مزیدجو اقدامات کرنے ہیں ان پربات چیت کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں اتفاق رائے کی کمی نہیں بلکہ جذبہ خیرسگالی کی کمی ہے۔ اس وقت مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں قومی حکومت کے وزراء کو تمام تر توجہ غزہ کی تعمیر نو پر مرکوز کرنا ہو گی۔

حماس رہ نما نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم کے تعاقب کے لیے عالمی عدالت انصاف میں شمولیت کے لیے جلد از جلد درخواست دیں اور معاہدہ روم پر دستخط کریں۔

ابو مرزوق نے فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح کی قیادت پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف میڈیا میں بیان بازی اور الزام تراشی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی سیاسی قیادت کی الزام تراشی کا قوم کو نقصآن اور ہمارے مشترکہ دشمن ہی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.