• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صدر محمود عباس قوم نہیں امریکا اور اسرائیل کے لیے کام کر رہے ہیں: حماس

پیر 30-04-2018
in حماس
0
0Pala10815
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی دعوت پر دیگر جماعتوں کے اتفاق رائے کے بغیر رام اللہ میں نیشنل کونسل کے اجلاس کے انعقاد کو امریکا اور اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش قراردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے سربراہ رافت مرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رام اللہ میں متنازع انداز میں نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد کرنا ’صدی کی ڈیل‘ کو آگے بڑھانے میں امریکا کی مدد کرنا اور اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔ رام اللہ میں نیشنل کونسل کے اجلاس سے فلسطینی قوم کو نہیں بلکہ اسرائیلی ریاست کو فائدہ پہنچے گا۔

رافت مرہ نے کہا کہ نیشنل کونسل میں تمام فلسطینی دھڑوں کو شریک کیا جانا چاہیے تھا مگر صدرعباس نے یہ اجلاس رام اللہ میں رکھ کر دیگر فلسطینی دھڑوں کو نظر انداز کیا ہے۔ نیشنل کونسل کے اجلاس میں فلسطین کی تمام قیادت کی عدم موجودگی سے اسرائیل فائدہ اٹھائے گا۔ فلسطینیوں کے قتل عام، صیہونی توسیع پسندی، فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور بنیادی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کونسل کے مخصوص لوگوں پر مشتمل اجلاس سے اسرائیل کویہ پیغام گیا ہے کہ فلسطینی قوتیں آپس میں متحد نہیں ہیں۔ اس لیے اسرائیل کے پاس اپنے مکروہ ہتھکنڈے جاری رکھنے کا موقع موجود ہے۔ نیز امریکا کو بھی فلسطین میں صدی کی ڈیل کی اپنی سازش کو آگے بڑھانے میں مزید آسانی ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس آج رام اللہ میں ہو رہا ہے جس میں فلسطین کی کئی جماعتوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ حماس اور اسلامی جہاد سمیت کئی دوسری جماعتوں نے رام اللہ میں نو سال کے بعد ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ محمود عباس کی پالیسی سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے لیے ہمدردی نہیں رکھتے بلکہ امریکا اور غاصب صیہونیوں کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصدر محمود عباس قوم نہیں امریکا اور اسرائیل کے لیے کام کر رہے ہیں: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.