• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شام میں جنگ بندی قابل تحسین، مسئلے کا جامع سیاسی حل نکالاجائے:حماس

ہفتہ 31-12-2016
in حماس
0
0Pala5518
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شام میں متحارب فریقین کے درمیان ترکی، ایران اور روس کی مساعی سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ شام میں خون خرابہ روکنے کے لیے مسئلے کا جامع اور پائیدارسیاسی حل تلاش کیا جائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی روکنے کے لیے فریقین میں جنگ بندی کا اعلان شامی قوم ہی نہیں بلکہ آزادی پسند زندہ ضمیر انسانوں کے لیے بھی اچھی خبرہے۔ حماس شام میں فائر بندی کی تحسین اور مکمل حمایت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس شام میں جاری تنازع کے سیاسی حل کے لیے ایک عرصے سے مطالبہ کرتی رہی ہے۔ خون خرابہ روکنے، شام کی وحدت اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے متحارب فریقین میں مفاہمت ناگزیر ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شام میں ترکی، ایران اور روس کی مساعی سے بشارالاسد اور اپوزیشن کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب شامی فوج نے اپوزیشن کے مرکز حلب پر قبضہ کرنے کے بعد شامی باغیوں کو حلب سے نکال دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشام میں جنگ بندی قابل تحسین، مسئلے کا جامع سیاسی حل نکالاجائے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.