• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سوئس امن مندوب کی دوحہ میں حماس رہنماؤں سے ملاقات

اتوار 10-09-2017
in حماس
0
0Pala6204
0
SHARES
3
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سوئٹرزلینڈ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین امن مندوب رولان چیٹنگز نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر حماس کے ترجمان اور سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران اور ماہر عبید بھی موجود تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئس امن مندوب اور حماس کی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، فلسطین میں صہیونی آباد کاری، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں اور حماس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کی قیادت نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کے بارے میں سوئس مندوب کو تفصیلی بریفنگ دی۔  ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے غزہ کے عوام کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات  سے مقامی شہریوں کو نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صدر عباس نے غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے انہیں پہلے سے حاصل بنیادی سہولیات بھی ان سے سلب کرنے اور انسانی بحران کو مزید پیچیدہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کے لیے سنجیدہ ہے۔ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کی معاونت پر انہوں نے سوئس حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سوئس امن مندوب چٹینگر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئٹرزلینڈ علاقائی قوتوں کےساتھ مل کر فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششیں جاری رکھے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسوئس امن مندوب کی دوحہ میں حماس رہنماؤں سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.