اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اتوار کے روز سیناء میں مصری فوجیوں پر حملے اور پندرہ فوجیوں کےقتل میں اسرائیل ملوث ہے۔
مصری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مرزوق نے کہا کہ مصر اور غزہ کی سرحدی دراندازیوں کے آج تک جتنے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ ان میں اسرائیل ملوث رہا ہے۔ اتوار کے روز سانحہ سیناء میں بھی صہیونی حکومت اور اس کے خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ حملے کے فوری بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے حملہ آوروں کی گاڑی کو نشانہ بنانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صہیونی فوجیوں کو ساری صورت حال کا پیشگی علم تھا۔ نیز حملے سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے مصری حکام کو دہشت گردوں کے ناموں کی ایک فہرست بھی دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ لوگ فوج پرحملہ کرنا چاہتے ہیں۔بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین