• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

رام اللہ میں مصری سفیر حماس کے خلاف اشتعال پھیلانے کے مرتکب قرار

منگل 07-01-2014
in حماس
0
plf envoy
0
SHARES
0
VIEWS

 اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین مصری سفیر یاسرعثمان کو جماعت کے خلاف اشتعال پھیلانے، من گھڑت افواہیں اور بلا جواز الزام تراشی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ مصری سفیر سفارتی آداب اور تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حماس کے خلاف خلاف واقعہ خبریں گھڑنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "رام اللہ میں مصری سفیر یاسرعثمان اور اس کا دفتر حماس کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ حماس کی جانب سے جھوٹی الزام تراشی کی مسلسل وضاحتوں کے باوجود یاسرعثمان باز نہیں آرہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حماس کے خلاف اکسانے میں مصری سفیر اور الفتح حکومت کے کئی عناصر ملوث ہیں جو ملی بھگت کے تحت حماس کے رہ نماؤں اور کارکنوں پر بے سروپا الزامات تھوپ رہے ہیں اور حماس کو مصر میں جاری کشیدگی کاذمہ دار قرار دے کر حقائق سے منہ پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حماس کے ترجمان نےمیڈیا کو ایک خفیہ مراسلہ بھی دکھایا، جس میں مصری سفارت کاروں اور عباس ملیشیا کے درمیان حماس کے خلاف مشترکہ پروپیگنڈے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ خفیہ معاہدہ سات اگست کو کیا گیا، جس میں فلسطینی انٹیلی جنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر رفعت کلاب نے ادارے کے سربراہ کو ارسال کیا ہے۔ اس کے ساتھ مصر کے نائب سفیر طارق طائل کی جانب سے تحریری یقین دہانی شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فریقین فلسطینی تنظیم حماس کےخلاف مل کرکارروائی کرنے پر متفق ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین   

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.