مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے کہا کہ انہیں رام اللہ اتھارٹی کی صہیونی فوج کے ساتھ معاونت کی حماقت پر افسوس ہے۔ رام اللہ اتھارٹی کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ حماس کےکارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن خود فلسطینی قوم کے لیے سخت نقصان دہ ہے، لیکن اس بات کا علم ہونے کے باوجود صہیونی حکومت اور قابض فوج کے ساتھ رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کا تعاون جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ نے حماس کے کارکنوںاور محب وطن شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران بھی معاف نہیں کیا ہے۔ مغربی کنارے کی جیلوں میں زیرحراست حماس کے کارکنوں اور دیگر شہریوں پرتشدد کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں بدستور اذیتیں دی جا رہی ہیں۔ حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ حماس کے کارکنوں کےخلاف رام اللہ اتھارٹی کے جبرو تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو عوام اتھارٹی سے اقتدار چھین لیں گے۔ فلسطین میں مغرب نواز صہیونی ایجنٹوں کےخلاف غم وغصے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو رام اللہ اتھارٹی کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین