فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 14 نومبر سے 21نومبر2012ء تک جاری رہنے والی صہیونی جارحیت کو فلسطینی مجاھدین نے ’’اسٹون شیل‘‘معرکے کا نام دیا تھا۔ صہیونی فوج نے اس جنگ میں فلسطینی مجاھدین کے چیف کمانڈرانجینیر احمد الجعبری کو ایک فضائی حملے میں شہید کردیا تھا۔
اس معرکے کی چوتھی سالگرہ پر القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں صہیونی دشمن کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ مجاھدین دفاعی اعتبار سے اب پہلے سے بہت مضبوط ہوچکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاھدین نے تیاری، طاقت، تعمیر اور دفاعی ترقی کے باب میں اہم سنگ میل طے کئے ہیں اور دشمن کو کسی بھی جارحیت پردندان شکن جواب دینے کی پوری صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاھدین نے جس جرات، دلیری اور عزم واستقلال کے ساتھ ’’سٹون شیل‘‘ معرکے میں جانثاری کا ثبوت دیا تھا آج بھی تمام مجاھدین اسی جذبہ شہادت سے سرشار ہیں۔ صہیونی دشمن کو ہرمحاذ پر شکست دینے اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاھدین دشمن کے خلاف ہرمحاذ پر طویل جنگ لڑنے اور قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ مجاھدین ہرطرح کے حالات میں دشمن کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج نے سنہ 14نومبر 2014ء کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی’بادلوں کی گرج‘ نامی یہ جارحیت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد الجعبری کی شہادت 21 نومبر تک جاری رہی۔ اس دوران صہیونی فوج نے Â غزہ کی پٹی پرمختلف مقامات پر 1500 فضائی حملے کیے جن میں 175 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں 43 بچے،15 خواتین اور 18 عمر رسیدہ افراد شامل تھے جب کہ 1222 شہری زخمی ہوگئے تھے۔
