فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی سربراہی میں تنظیم کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد آج جمعہ کو ترکی پہنچا ہے۔
ترکی آنے والے وفد میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسٰی ابو مرزوق، سیاسی شعبے کے اراکین محمد نصر،عزت رشق، عوض اللہ اور صالح العاروی شامل ہیں۔ حماس کا وفد آج ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن اور دیگر اعلیٰ سیاسی اورحکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریںگے۔
جمعہ کی شام کو حماس کے سیاسی شعبے کے سرابرہ خالد مشعل کی ترکی وزیرخارجہ احمد داؤد اوگلو کے ساتھ ون آن ملاقات بھی متوقع ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین