عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نجی دورے پر اپنے اہل خانہ سے ملنے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ خالد مشعل نجی دورے پر عمان پہنچے ہیں تاہم ان کی کسی سرکاری عہدیدار سے ملاقات یا کسی عوامی، سیاسی یا سماجی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں۔خیال رہے کہ اردن کی شہریت رکھنے والے حماس رہنماؤں کو عمان آنے کے لیے پہلے اردنی حکومت سےاجازت لینا پڑتی ہے۔ خالد مشعل کا خاندان عمان میں ہے تاہم وہ شام کے دارالحکومت دمشق سے 2012ء میں قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل ہوگئے تھے۔