• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی مصری حکام سے طے شدہ امور کے عمل درآمد پر بات چیت

بدھ 05-07-2017
in حماس
0
0Pala7715
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد اس وقت مصر کے صدر مقام قاہرہ میں ہے جہاں وہ مصری قیادت کے ساتھ سابقہ مذاکرات میں طے پانے والے امور پرعمل درآمد کے ٹائم فریم پر بات چیت کر رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتہی کی قیادت میں جماعت کے وفد نے قاہرہ میں مصری حکام سے بات چیت جاری رکھی ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ وفد گذشتہ ماہ حماس اور مصر کے درمیان طے پائے امور پر عمل درآمد کے طریقہ اور ان کے عمل درآمد کے ٹائم فریم پر بات چیت کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کا وفد مصری قیادت کےساتھ غزہ کی پٹی کے عوام کے مسائل کے انسانی، سیکیورٹی اور سیاسی پہلوؤں پر غور مذاکرات کررہا ہے۔ توقع ہے کہ فریقین میں جاری بات چیت جلد حتمی شکل اختیار کرے گی اور فریقین میں طے پائے امور پرعمل درآمد کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حماس کے سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتہی کی قیادت میں ایک تکنیکی وفد قاہرہ پہنچا تھا۔ وفد میں فلسطین کے مختلف محکموں کے اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کے غزہ کی پٹی میں سربراہ یحییٰ السنوار نے گذشتہ ماہ مصر کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے آٹھ دن تک مصری قیادت سے دو طرفہ امور پر بات چیت کی جس کے بعد مصر نے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی سپلائی شروع کی ہے۔ تاہم غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو فی الحال عام شہریوں کی آمد ورفت کے لیے نہیں کھولا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کی مصری حکام سے طے شدہ امور کے عمل درآمد پر بات چیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.