• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی قیادت میں غزہ میں فلسطینی جماعتوں کا گرینڈ اجلاس

منگل 26-09-2017
in حماس
0
0Pala8710
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی اپیل پر مختلف مذہبی ، سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمان پرمشتمل ایک اجلاس ہوا جس میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل جماعتی اجلاس میں حماس، اسلامی جہاد، تحریک فتح سمیت کئی دوسری جماعتوں کے مرکزی قائدین موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ’قومی مفاہمت ایک تزویراتی فیصلہ جس سے انحراف یا واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی میں قومی حکومت کو اقتدار حوالے کرنے کی تقریب میں آئندہ ہفتے مصر کا ایک نمائندہ وفد بھی شرکت کرے گا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن مندوب کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے مصر کی طرف سے قابل ستائش کردار ادا کیا گیا ہے۔ اب یہ فلسطینی دھڑوں کے پاس بہترین اور تاریخی موقع ہے کہ وہ آپس میں متحد ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ مصری وفد کے دورہ غزہ کے بعد فلسطینی وفد قاہرہ کا ایک  اور دورہ کرے گا۔ یہ دورہ قومی حکومت کے غزہ کی پٹی کے انتظامی امور کو سنھبالنے کے بعد ہوگا۔

حد درجہ لچک

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت نے قومی مفاہمت کے قیام کے لیے مصر کا باربار دورہ کیا۔ ہم حقیقی معنوں میں مفاہمت کے معاملے میں پیش رفت چاہتے تھے۔ اس  مقصد کے لیے حماس کی قیادت نے پورے جذبے اور لچک کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششوں پر پوری فلسطینی قوم خوش ہے۔ حماس نے قومی مفاہمت کے لیے پہل کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اپنی نگرانی میں قائم کردہ انتظامی کمیٹی تحلیل کی۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ حماس نے مفاہمت کے لیے حد درجہ لچک دکھائی، انتظامی کمیٹی تحلیل کی اور غیر مشروط بات چیت پر آمادی کا اظہار کیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں پرمشتمل گرینڈ اجلاس سے دوسری جماعتون کے قایدین نے بھی خطاب کیا۔ تمام جماعتوں نے قومی مفاہمت کے لیے حماس کی مساعی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ ملک میں اتحاد کی فضاء قائم کرنے کے لیے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کی قیادت میں غزہ میں فلسطینی جماعتوں کا گرینڈ اجلاس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.