(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فرانس کے جنوب مشرقی شہر نیس میں دو روز قبل ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیس شہر میں قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کے لیے جمع شہریوں کو جنونی ٹرک ڈرائیور کی جانب سے ٹرک تلے روندنے کا واقعہ بدترین دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔رپورٹ کے مطابق نیس شہرمیں ایک جنونی ٹرک ڈرائیور نے ایک ھجوم پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور 100 کےقریب زخمی ہوگئےتھے۔
حماس نے اس واقعے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نیس میں نہتے شہریوں کو ٹرک تلے روندنا اخلاقی اصولوں مذہبی تعلیمات اور انسانی اقدار کی توہین اور پرلے درجے کی دہشت گردی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس میں دہشت گردی کا واقعہ ایسا ہی جیسے فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صہیونی ریاست کی جانب سےمنظم انداز میں دہشت گردی مسلط کی گئی ہے۔ صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں بھی آئے روز نہتے فلسطینی شہری جام شہادت نوش کررہے ہیں۔