• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی اپیل پر فلسطین میں روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرے

جمعہ 08-09-2017
in حماس
0
0Pala8492
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برما میں ریاستی دہشت گردی کے شکار مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی اپیل پر غزہ کی پٹی اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کیے گئے۔ ریلیوں سے خطاب میں حماس اور دیگر فلسطینی قیادت نے روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر سے نجات دلانے کے لیے عالم اسلام کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

غزہ کی پٹی میں جامع مسجد شہداء کے باہر احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر برما کے مسلمانوں کی حمایت اور وہاں کی حکومت اور فوج کے خلاف سخت الفاظ میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین بہت جذباتی تھے اور انہوں نے برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے جہاد شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مقررین نے روہنگیا مسلمانوں کے بے دریغ قتل عام پر روشنی ڈالی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ برما میں مسلمانوں کا مزید کشت وخون روکنے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

غزہ میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالے گئے جلوس  سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما زکریا زین الدین نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور مصائب والام کے باجود غزہ کی پٹی کے عوام اور پوری فلسطینی قوم روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام چھپن آزاد مسلمان ممالک اور او آئی  سی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کی اپیل پر فلسطین میں روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.