• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس پر الزامات غزہ کی ناکہ بندی سخت کرنے کی کوشش ہے:ابو زھری

بدھ 10-08-2016
in حماس
0
0Pala3066
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس نے عالمی امدادی ادارےUNDP کے فنڈز قبضے میں لے کر جماعتی مقاصد کے لیے استعمال کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یو این ڈی پی‘ فنڈز چرانے اور اسے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا بھونڈا الزام حماس کو بدنام کرنے کی مکروہ سازش ہے۔ حماس اس نوعیت کے الزامات کی سختی سے تردید کے ساتھ ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ حماس پر عالمی امدادی ادارے کے فنڈز چرانے کا الزام محض جھوٹ کا پلندہ ہے جس میں ذرا برابر صداقت نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حماس پر ’’یو این ڈی پی‘‘ کے فنڈز چوری کرنے کا الزام صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ ناکہ بندی کے سیاق میں عائد کیا گیا ہے۔ صہیونی ریاست اس طرح کے نام نہاد دعووں اور الزامات کے ذریعے غزہ کی ناکہ بندی کو مزید سخت کرنے اور اہالیان غزہ پرعرصہ حیات مزید تنگ کرنے کی سازش کر رہی ہے تاکہ بین الاقوامی اداروں کو بھی حماس کے بارے میں شبے میں ڈالا جا سکے۔

حماس کے ترجمان نے فلسطینی ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ صہیونی دشمن کی طرف سے چھوڑی گئی افواہوں کا جواب دیں۔ نیز شہری اور عالمی ادارے اسرائیلی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہوں بلکہ حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے غزہ کے محصورین کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں۔ حماس پر فنڈز چوری کرنے کا الزام غزہ کے عوام کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ایک نئی صہیونی چال ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس پر الزامات غزہ کی ناکہ بندی سخت کرنے کی کوشش ہے:ابو زھری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.