(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے مسلح ونگ کی جانب سے چار اسرائیلی فوجیوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں اسرائیل کو پیغام دیا گیا ہے کہ تمہارے فوجی ابھی تک غزہ میں ہمارے پاس قید ہیں۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزحمتی تحریک حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے چار اسرائیلی فوجیوں کی تصاویر جاری کی گئیں ہیں جس میں عربی اور عبرانی زبان میں تحریر کیا گیا ہے کہ اسرائیلی قیدی ابھی تک غزہ میں ہمارے پاس قید ہیں۔
القسام بریگیڈ کی قید میں موجود چار اسرائیلی فوجیوں میں "أسر شاؤول آرون، ھادر گولڈی ، اویرا مینگیسٹو اورھشام السید” شامل ہیں جن کو 2011 میں حماس نے جنگی قیدی بنایا تھا، اسرائیلی قیدیوں کو آٹھ سال مکمل ہونے پر القسام بریگیڈ کی جانب سے یہ تصاویر جاری کی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ ھشام السید اور اویرا مینگسٹوکے والدین نے حماس حکام سے اپنے بیٹوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نا کوئی جنگجوہیں اور نا ہی اسرائیلی فوجی ہے وہ غلطی سے فلسطین میں داخل ہوئے تھے انسانی ہمدری کی بنیاد پر ان کو رہا کیا جائے۔
جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ چاروں اسرائیلی قیدی عام شہری نہیں بلکہ اسرائیلی فوجی ہیں جو ایک فوجی جھڑپ میں قید کئے گئے ہیں حماس نے قیدیوں کے گھرانے کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جنگی قیدی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ اسلامی قوانین کے تحت سلوک کیا جارہاہے اور انھیں خوراک ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔