• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس غزہ کا انتظامی کنٹرول قومی حکومت کو دینے پر تیار!

جمعہ 04-08-2017
in حماس
0
0Pala8128
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بار پھر فلسطین کی تمام قومی قوتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے ہاتھ بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جماعت واضح، صاف اور گہرائی کی بنیادوں کے ساتھ فلسطینی عوام کے پرزور احتجاج کے پیش نظر مفاہمت اور صلح کے لیے سب کے ساتھ ہاتھ بڑھانے کو تیار ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر صلاح الدین البردویل نے ایک بیان میں کہا کہ معرکہ ابواب الاقصیٰ فلسطینی قوم کے غیر مشروط اتحاد کا ثمر ہے۔ اس فتح کی خوشی میں حماس بھی تمام نمائندہ قوتوں کے ساتھ مصالحت کے لیے ہاتھ بڑھانے کو تیار ہے۔

ڈاکٹر البردویل کا کہنا تھا کہ فلسطینی قومی حکومت نے غزہ کی پٹی کے عوام کے مطالبات اور ان کے مسائل کو نظر انداز کیا جس کے بعد بہ امر مجبوری حماس کو غزہ کا انتظامی کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا پڑا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی اور رام اللہ میں قائم قومی حکومت غزہ کے عوام کے مسائل کے حل کی ضمانت دے تو حماس غزہ کا انتظامی کنٹرول حکومت کو سپرد کرنے کو تیار ہے۔

حماس رہنما نے فلسطینی اتھارٹی اور رام اللہ حکومت کی جانب سے غزہ کے عوام پرعائد کردہ تمام پابندیاں فوری طور پرکالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور رام اللہ حکومت ملک میں تمام جماعتوں کی نمائندہ قومی حکومت کی تشکیل کے لیے فوری مذاکرات شروع کرے۔ متفقہ طور پر تشکیل کردہ قومی حکومت ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

ڈاکٹر البردویل کا کہنا تھا جب تک غزہ کے عوام کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور انتقامی پالیسیاں ختم نہیں کی جاتیں اس وقت تک فلسطین میں قومی مفاہمت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ فلسطینی اتھارٹی اور تحریک فتح کی طرف سے غزہ کی پٹی کے دو ملین لوگوں کو انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔
غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی، ان کی جبری ریٹائرمنٹ مریضوں کے سفر پر پابندی، بجلی کا بحران مسلط کرنے کی مذموم کوشش، ادویات کی ترسیل روکنا اور غزہ کو بجلی کے لیے ایندھن کی سپلائی بند کرنا جیسے انتقامی ہھتکنڈوں کو ہرصورت میں ختم کرنا ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس غزہ کا انتظامی کنٹرول قومی حکومت کو دینے پر تیار!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.