• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس رہنماؤں کی رمضان شلح سے اسرائیلی دہشت گردی پر بات چیت

بدھ 01-11-2017
in حماس
0
0Pala9087
0
SHARES
2
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل اور جماعت کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ حماس رہنماؤں نے اسلامی جہاد کے رہنما سے بات چیت میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی کی تازہ ریاستی دہشت گردی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تینوں فلسطینی رہنماؤں نے صہیونی دشمن کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے دشمن کے جرائم کا مل کر جواب دینے سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد کے القدس بریگیڈ کے کارکنان پرحملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قیادت اسرائیل کا اہم ہدف ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے اور ان کی ذمہ داری صیہونی ریاست پرعائد ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کو آج تک نہیں کچلا جاسکا ہے اور آئندہ بھی فلسطینی قوم صیہونی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ آزادی کی تحریک جاری رکھے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس رہنماؤں کی رمضان شلح سے اسرائیلی دہشت گردی پر بات چیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.