• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس رہنماؤں اور کارکنوں کے سیکڑوں ’فیس بک‘ صفحات بند کردیے گئے

جمعہ 15-07-2016
in حماس
0
0Pala1873
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی انتظامیہ نے صہیونی لابی کے دباؤ میں آکر اسرائیلی طرف داری کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی کارکنوں اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنماؤں کے سیکڑوں ’فیس بک‘ صفحات بلاک کردیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کی جانب سے ایک منظم منصوبے کے تحت حماس رہنماؤں ، کارکنوں اور نمائندہ فلسطینی سماجی کارکنوں کی سماجی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں حماس سے وابستہ رہنماؤں اور کارکنوں کے سیکڑوں صفحات بند کیے گئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیاہے کہ فیس بک کی جانب سے مختلف فلسطینی جامعات، جامعہ النجاح، بیرزیت، القدس اوپن یونیورسٹی، الخلیل یونیورسٹی، پولیٹکنیک انسٹیٹیوٹ، امریکن یونیورسٹی، خضوری یونیورسٹی، جامعہ بیت لحم اور دارالمعلمین کالج میں حماس کے مقرب سمجھے جانے والے طلباء گروپ ’اسلام بلاک‘ کے تمام آفیشل صفحات بند کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ طلباء رہنماؤں، ناشرین اور اخبارات کے مدیران کے فیس بک صفحات بلاک کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ادھر گذشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ فیس بک نے حماس کے مرکزی سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق کا فیس بک صفحہ بلاک کردیا ہے۔ حماس کے مرکزی قائدین کے فیس بک صفحات کی بندش کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس رہنماؤں اور کارکنوں کے سیکڑوں ’فیس بک‘ صفحات بند کردیے گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.