نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران کی والدہ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الحاجہ ام فوزی بدران طویل عرصے سے علیل تھیں۔ انہیں آج جمعہ کو آبائی شہر نابلس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے تعلقات عامہ کی کمیٹی کے عہدیدار حسم بدران نے بتایا کہ ان کی والدہ ان کی زندگی میں برکت کا راز تھیں۔ وہ اللہ کو پیاری ہوگئی ہیں۔
حسام بدران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی جیل سے ایک معاہدے کے تحت رہائی کے بعد بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے والدہ سے متعدد بار ویڈیو کال کے ذریعے ملاقات کی۔
