بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج اور جماعت کے مرکزی رہنما اسامہ حمدان کے والد ڈاکٹر عبدالطیف حمدان طویل علالت کے بعد قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے’مہر‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالطیف حمدان فلسطین کے ایک سرکردہ مذہبی اور سیاسی رہنما تھے۔ ان کا شمار فلسطین میں اخوان المسلمون کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ مسلسل دو سال تک اسپتال میں زیرعلاج رہے مگر گذشتہ روز بیروت میں اس جہاں فانی سے کوچ کرگئے۔حماس کی مرکزی قیادت کی طرف سے اسامہ حمدان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کی مغرفت کی دعا کی ہے۔
