• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جزیرہ سینا میں حملوں سے کوئی تعلق نہیں، الزام تراشی بند کی جائے: حماس

ہفتہ 31-01-2015
in حماس
0
plf not-involved
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مصری میڈیا کی جانب سے جزیرہ نما سینا میں حالیہ ایام میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی ذمہ داری جماعت پر ڈالنے کی شرانگیز مہم کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ اس کا جزیرہ سینا کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مصری میڈیا کی جانب سے الزام تراشی قابل مذمت اقدام ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس ترجمان ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصری اخبارات نے حماس پر بلا ثبوت تنقید کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔ مصر میں کسی بھی ناخوش گوار واقعے کا ذمہ دار حماس کا ٹھہرا کر اصل مجرموں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں ‌نے کہا کہ حماس کا عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ جزیرہ نما سینا یا مصر کے کسی بھی دوسرے علاقے میں سرگرم نہیں ہے۔ اس پر الزام تراشی کی سیاست گھٹیا سوچ کی مظہر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مصر میں پرتشدد واقعات پر حماس کو بھی دکھ اور تشویش ہے لیکن ہمیں اس بات کا دکھ بھی ہے کہ مصری اخبارات بغیر کسی ثبوت اور سوچے سمجھے الزامات کی سیاست پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں‌ نے کہا کہ مصر میں ‌اگر کسی کے پاس پرتشدد واقعات میں حماس کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔ اگر ثبوت نہیں ہیں تو حماس کا میڈیا ٹرائل بھی کسی قیمت پر قبول نہیں‌ ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مصر کے جزیرہ نما سینا میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں تیس سے زاید افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں مصری فوج کے کئی افسر بھی شامل تھے۔ اس واقعے کے بعد مصر کے بعض اخبارات نے الزام عاید کیا تھا کہ ان واقعات میں حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈ ملوث ہے۔ جبکہ انصار بیت المقدس نامی ایک گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول بھی کی تھی اس کے باوجود حماس پر الزام تراشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.