• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

تہران میں فلسطین کانفرنس کی اہمیت پر تاکید : سامی ابو زہری

بدھ 22-02-2017
in حماس
0
0Pala6167
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک حماس کہا ہے کہ تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس، علاقائی ملکوں کے اندرونی مسائل میں الجھے ہونے کے باوجود مسئلہ فلسطین کے احیا کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے اعلان کیا ہے کہ انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں تہران کانفرنس، فلسطینی قوم کے مسائل و مشکلات اور اسی طرح غزہ کے محاصرے اور بیت المقدس کو یہودی رنگ میں رنگنے سے متعلق صیہونی حکومت کی سازش پر تبادلہ خیال کرنے کا مناسب موقع ہے۔انھوں نے کہا کہ تحریک حماس، اس کانفرنس کے ذریعے مسئلہ فلسطین کی حمایت اور امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دینا چاہتی ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہ تحریک، فلسطینیوں کی مزاحمت کو مضبوط بنانے اور فلسطینیوں کی امنگوں کی راہ میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

دوسری جانب جہاد اسلامی فلسطین کے ایک سینیئر رکن خالد البطش نے کہا ہے کہ غاصب حکومت کے ساتھ کسی بھی عرب ملک کا سمجھوتہ اس کی موت کے مترادف ہو گا۔انھوں نے عقبہ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر السیسی کے ساتھ امریکی و صیہونی حکام کی خفیہ نشستوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے غاصبوں اور ان کے حامیوں کے ساتھ عرب حکام کا تعاون فلسطین کی امنگوں کے ساتھ خیانت ہے۔جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رکن نے فلسطین سے متعلق تہران کانفرنس کے انعقاد پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں نے اس کانفرنس میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے تہران کانفرنس کو خاص اہمیت دی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتہران میں فلسطین کانفرنس کی اہمیت پر تاکید : سامی ابو زہری.palestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.