فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں قطر کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ امریکا کی طرف سے بیت المقدس سے متعلق قرارداد کو ویٹو کیا جانا فلسطینی قوم کے لیے کسی قسم کے تعجب کی بات نہیں۔ امریکاÂ مستقل پالیسی صہیونی ریاست کی طرف داری پرمبنی ہے۔ تمام امریکی حکومتوں نے دور میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کی پردہ پوشی کی اور فلسطینیوں پرڈھائے جانے والے مظالمÂ کی سپورٹ کی۔
انہوں نے کہا کہ القدس اور فلسطین کے حوالے سے امریکی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ فلسطین کے مستقبل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو کوئی اہمیت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں الشیخ حمد آل ثانی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ القدس کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ بیت المقدس سے پوری مسلم امہ کا مستقبل اور انجام وابستہ ہے۔
اپنے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے بیت المقدس کے دفاع کے لیے فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے قبل قطر سمیت کئی دوسرے ممالک بھی یہ مطالبہ پیش کرچکے ہیں۔
