• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایرانی اسپیکر کا اسماعیل ھنیہ کو فون، دوطرفہ امور پربات چیت

جمعہ 25-05-2018
in حماس
0
0Pala10995
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر علی لاریجانی نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ٹیلیفون کیا اور انہیں ماہ صیام کی مبارک باد دینے کے ساتھ فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علی لاریجانی نے اسماعیل ھنیہ سے بات کرتے ہوئے فلسطینیوں میں پائے جانے والے اختلافات اور عالم اسلام میں جاری رنجشیں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر مسلمان ممالک اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور مشترکہ دشمن کو پہچانیں تو پورا عالم اسلام امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

اسماعیل ھنیہ سے بات کرتے ہوئے ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کی شدید مخالفت کی۔

اسماعیل ھنیہ نے علی لاریجانی سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں فلسطین کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا اور ایران کی طرف سے فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد پر تہران کا شکریہ ادا کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieایرانی اسپیکر کا اسماعیل ھنیہ کو فون، دوطرفہ امور پربات چیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.