• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تحریک حماس کی تاکید

اتوار 22-10-2017
in حماس
0
0Pala8976
0
SHARES
8
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی تحریک حماس نے ایران کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے شعبہ خارجہ تعلقات کے سربراہ اسامہ حمدان نے ہفتے کے روز تہران میں قدسنا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ عالم اسلام، مسئلہ فلسطین، اسلامی استقامت اور عالمی استکبار کے مقابلے میں مزاحمت جیسے اسٹریٹیجک مسائل و موضوعات میں ایران اور تحریک حماس کے درمیان مستحکم رابطے ہیں۔

انھوں نے ایران سے دوری اور استقامت کے محور سے رابطے منقطع کئے جانے کے بارے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے دباؤ کے بارے میں تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ بہت سے ملکوں کی آرزو ہے کہ تحریک حماس، ایران سے دوری اختیار کر لے تاہم تحریک حماس کے وفد کی تہران میں موجودگی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ اپنے دائمی اتحادی کی حیثیت سے حماس، ایران سے ہرگز دوری اختیار نہیں کرے گی۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ ایران اور تحریک حماس کے درمیان روابط کچھ ایسے ہیں کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ سے ان تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ جو بات ایران کو دیگر ملکوں کے مقابلے میں ممتاز بناتی ہے وہ فلسطینی امنگوں پر اس کی کھلی حمایت کا اعلان ہے۔

انھوں نے تہران میں ایک بیان میں حماس کے وفد کے دورہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ اس بات کو بخوبی نمایاں کرتا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں خاص دلچسپی رکھتی ہے۔

اس ترجمان نے تحریک حماس اور ایران کے تعلقات کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس فلسطینی امنگوں کی حمایت کرنے والے تمام ملکوں منجملہ ایران کی اتحادی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کی زیرقیادت تحریک حماس کے اعلی رہنماؤں کا ایک وفد ایران کے دورے پر جمعے کو تہران پہنچا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تحریک حماس کی تاکید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.