• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں، تحریک حماس

پیر 23-10-2017
in حماس
0
0Pala8991
0
SHARES
9
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تہران میں حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ حماس اور ایران، فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسٹریٹیجک تعلقات کی تقویت کے راستے میں قدم بڑھا رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تہران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے الرسالہ نیٹ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران ہمیشہ تمام میدانوں میں فلسطینی استقامت کا حامی رہا ہے اور اس کی یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے حماس کے وفد کے دورہ تہران اور حماس کے لئے ایران کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لئے ایران کی حمایت ہمیشہ تھی اور ہمیشہ رہے گی اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں حماس اور ایران، ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

تہران میں حماس کے نمائندے نے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کردینے کے لئے داخلی سطح پر یا علاقے کے کسی بھی ملک کی جانب سے ہر قسم کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس اس سلسلے میں کسی کی بھی کوئی شرط قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے کبھی بھی اپنے ہتھیار کسی عرب، اسلامی یا دوست ملک کے خلاف استعمال نہیں کئے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ فلسطین کی دشمن، صرف صیہونی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کی قیادت میں حماس کے ایک وفد نے بیس اکتوبر کو ایران کا دورہ کیا- حماس کے وفد نے تہران میں اپنے قیام کے دوران اعلی ایرانی عہدیداروں سے ملاقات اور قاہرہ میں تحریک فتح اور تحریک حماس کے درمیان ہوئے سمجھوتے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں، تحریک حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.