• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

آزادی کی منزل قریب ترہے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا:ھنیہ

جمعہ 12-06-2015
in حماس
0
plf destination-near
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کےسیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ آزادی کی منزل قریب تر ہے۔ بیت المقدس اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے ہماری جدو جہد جاری رہے گی اور شہداء کا خوان جلد رنگ لائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار مغربی کنارے میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے حماس کے کارکن عزالدین بنی غرہ کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پربات چیت کےدوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم شہداء اور غازیوں کی قوم ہے، جہاں ہرگھرمیں شہداء کے ورثاء ہیں۔ فلسطینی شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا۔ بیت المقدس اور وطن کی آزادی کے لیے ہمارا سفر جاری رہےگا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ مغربی کنارے کے شہریوں کا خون ہمارا خون اور ان کے شہید ہمارے شہید ہیں۔

قبل ازیں اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں سابق فلسطینی اسیر سامی یونس کی وفات کے بعد لگائے گئے تعزیتی کیمپ میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یونس نے 28 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹی اور ان کے پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی۔

خیال رہے کہ سامی یونس گذشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ وہ اسرائیل کی جیلوں میں مسلسل 28 سال تک پابند سلاسل رہے۔ انہیں سنہ 2010 ء میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے”وفاء احرار” میں رہا کیا گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.